ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی: آن لائن گیم کھیلنے کی لت : اچھی خاصی تنخواہ پانے والے نوجوان کی خودکشی

سرسی: آن لائن گیم کھیلنے کی لت : اچھی خاصی تنخواہ پانے والے نوجوان کی خودکشی

Mon, 03 Jul 2023 19:04:12    S.O. News Service

سرسی: 3؍جولائی (ایس اؤ نیوز )آن لائن گیم کی لت ایک 35سالہ نوجوان کو خود کشی کرنے پر مجبور کئےجانے کا واقعہ سرسی کے بالے توٹا میں پیش آئی ہے، جس کے بعد نوجوان پر منحصر خاندان مشکلات میں گھر گیا ہے۔

خود کشی کے ذریعے جان گنوانے والے نوجوان کی شناخت سرسی بالے توٹاکے  وجیت ہیگڈے بتائی گئی ہے۔ وجیت ہیگڈے  بنگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤ ٹ کی  مشہور کمپنی میں کام کرتاتھا جہاں اس کی اچھی خاصی تنخواہ بھی تھی، دوسال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ بنگلورو میں ہی مقیم تھا۔لیکن آن لائن گیم (اسپیٹ)کی لت میں مبتلا ہوکر قرض دار بن گیا۔ آن لائن گیم کےلئے نہ صرف خود کی تنخواہ صرف کرتاتھا بلکہ دوست وغیرہ سے قرضہ لے کر بھی کھیلنا شروع کیا۔ بتایا جارہاہے کہ آن لائن تاش کے پتے کھیلتے ہوئے اس نے قریب 15-20لاکھ روپئے گنوا بیٹھا۔ اس کے علاوہ گھروالوں سے بھی خطیر رقم لینے کی بات کہی جارہی ہے۔

حال ہی میں جب وہ اپنے گاؤں پہنچا تو وہاں ایک ہفتہ تک دوستوں اور خاندان والوں سے ہنسی خوشی رہا۔ سنیچر کو بنگلورو لوٹنے کی بات کہتے ہوئے وجیت ہیگڈے گھر سے نکلااور لاپتہ ہوگیا۔ گھر والوں نے کافی تلاش کیا نہیں ملاتو پولس کو اطلاع دی گئی اور پولس کو ساتھ  میں لے کر جب وجیت کو ڈھونڈنے لگے تو کولووے جنگل میں وجیت کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولس تھانےمیں دی گئی شکایت میں کہاگیا ہےکہ اس نے قریب 9.20لاکھ روپئے آن لائن گیم کے ذریعے گنوا دیا تھا

مہلوک کے والد شانتا رام ہیگڈے نے بتایا کہ وجیت اپنے 16صفحات کے ڈیتھ نوٹ میں   خود کو  اپنی موت کا ذمہ دار بتایا ہے۔ اتوار کی صبح مہلوک کی بیوی اور خاندان والوں نے اسپتال کے مردہ خانے پہنچ کر مہلوک کا درشن کیا۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ وجیت آن لائن گیم کی لت میں پڑ کر قریب 50-60لاکھ روپئے کا قرض کیاہے۔ لیکن تھانے میں دائر کردہ شکایت میں مہلوک کے قرض کی رقم 9.20لاکھ روپئے  بتائی گئی ہے۔ البتہ اتنے عرصہ تک آن لائن گیم کا عادی بنا وجیت کل کتنی رقم گنوایا ہے پتہ چلنا باقی ہے۔ خاندان والے حادثے سے بہت ہی غمگین اور رنجیدہ ہیں کسی طرح کی کوئی بات کہنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

وجیت ہیگڈے کی موت سے متاثر دوست واحباب، رشتہ داروغیرہ نے معصوم نوجوانوں کی جان لینے والے آن لائن گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرسی کے رکن اسمبلی بھیمنانائک نے اسپتال پہنچ کر حالات سے جانکاری لینے کے بعد کہاکہ حکومت کی سطح پر آن لائن گیم پرپابندی عائد کرنے پر زور دیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جارہاہےکہ سرسی علاقے میں بےشمار لوگ آن لائن گیم کے ذریعے لاکھوں روپیہ کھوچکے ہیں۔ عوام کہہ رہے ہیں کہ حکومت اور پولس عوامی سطح پر دوچار سو روپیوں کے تاش کے پتے کھیلنے پر کیس درج کرتی ہے لیکن کھلے عام آن لائن پر لاکھوں روپئے کا نقصان پہنچانے والے تاش کے پتوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے۔


Share: